پی پی 214 کے امیدوار ملک منظور ڈومرا کی عید ملن پارٹی، علاقہ مکینوں کی شرکت
ملتان: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ملک ریاض کھر نے اہلیان علاقہ قاسم بیلہ کے ہمراہ امیدوار پی پی 214ملک منظوراحمد ڈومرا کی عید کی مبارکباد دی۔اس موقع پر ملک منظوراحمد ڈومرا،ملک ریاض کھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صاحب اسطاعت لوگوں کی چاہیے کہ عید کے پرمسرت موقع پر اپنے ارد گرد مستحق لوگوں اور ان کے اہل خانہ کا خیال رکھیں انہیں بھی ہر وہ چیز خرید کردیں جو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے خریدیں۔امیدوار پی پی 214 ملک منظور احمد ڈومرا نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں ان کے مساء کو ان کی دہلیزوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہوں۔ میرے ڈیرے کے دروازے چوبیس گھنٹے کھولے ہیں جہاں پر میں اور میرے بیٹے ملک اسد منظور ڈومرا اورملک فہد منظور ڈومراعوام کی خدمت کے لیے موجود ہیں انشاء اللہ اہلیان حلقہ کی خدمت کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔عید ملن پارٹی میں ملک منیر درگ، ملک جمال درگ،ملک وہاب کرول، مہر اسلم، خالد بھٹہ، شہزاد چغتائی، مشتاق تھہیم، ڈاکٹر یاسر،محسن ملانہ،شبیر تھہیم،یوسف تھہیم، مظہر راجا، ایوب تھہیم، فہیم ترگڑ، مقصود ترگڑ،یوسف جرولہ، الطاف جرولہ، منا منگر،اظہر جھانبر،یسین دھمرایہ، محسن درگ، ملک اجمل، ملک اللہ نوازملانہ،محمد ندیم راجپوت،چوہدری اسماعیل، صابو عرف صابدین ودیگر شریک تھے۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6852
Total Hits : 707839
Who's Online : 6




















