ملتان: دربار حضرت غوث پاک نورانی میں سالانہ عرس کی روحانی تقریبات جاری،،زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت
ملتان : دربار حضرت غوث پاک نورانی قلعہ کہنہ قاسم باغ میں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی
روحانی و مذہبی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں، جس میں ملک بھر سے زائرین کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔ سجادہ نشین دربار حضرت غوث پاک نورانی سید ڈاکٹر غوث عالم گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات انسانیت، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا عملی نمونہ ہیں جن پر عمل کر کے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت غوث پاکؒ کی تعلیمات ہمیں اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق قائم کرنے اور مخلوقِ خدا کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔ تقریب سے سید زوہیب گیلانی، مخدوم یزدانی گیلانی، مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، علامہ فاروق سعیدی نے کہا اولیاء اللہ کے مزارات رشُد ہدایات کا زریعہ ہیں ہمیں ان کی فکر و تعلیما ت کو فروغ دینا ہو گا۔ تقریب سے مفتی عبدالقوی، مفتی عثمان پسروڑی، غوث انور گیلانی اور سید غوث عالمین گیلانی نے کہا ان اولیا اللہ نے اسلام کی جو خدمت کی اس کی نظیر نہیں ملتی۔ عرس کے موقع پر محافلِ ذکر، نعت خوانی اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے زائرین بھرپور روحانی فیض حاصل کر رہے ہیں۔عرس مبارک کے دوران لنگر ، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ تقریب سے ملک کے معروف نعت خواں اور قاری حضرات نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور ہدیہ نعت پیش کی ۔ عرس کی اختتامی تقریب آج ہوگی۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6870
Total Hits : 707857
Who's Online : 5




















