پاکستان میں پہلا ہوریزونٹل کنواں کامیاب،،جدید ٹیکنالوجی سے تیل کی پیداوار میں بڑا اضافہ
bbc news urdu نے Tuesday، 24 March 2026 کو شائع کیا.
حیدرآباد:او جی ڈی سی نے صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع پاساکھی-13 کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاساکھی-13 پاکستان کا پہلا کامیاب ہوریزونٹل تیل کا کنواں ہے۔ کنویں سے یومیہ 460 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ کنویں کی 2966 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ مکمل کی گئی۔ جدید ٹیکنالوجی سے 546میٹر سائیڈ ٹریک کھدائی کی گئی۔ نئی ڈرلنگ تکنیک سے تقریباً تین گنا زیادہ پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ منصوبے سے ملک میں تیل کی پیداوار میں اضافہ اور توانائی میں بہتری آئے گی۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6895
Total Hits : 707882
Who's Online : 7




















