یوم پاکستان پر لیبر کمپلیکس ملتان میں پروقار تقریب ،، ملک محمد رفیق کی زیر صدارت اصلاحی کمیٹی کا شاندار اہتمام
ملتان : لیبر کمپلیکس انڈسٹر یل سٹیٹ سیکنڈ ملتان میں ملک محمد رفیق صدر پاکستان عوامی خدمت پارٹی ملتان ڈویژن کے زیر صدارت اصلاحی کمیٹی کہ زیر اہتمام یوم پاکستان کی خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین علاقہ اراکین اصلاحی کمیٹی اور پاک پارٹی کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد رفیق صدر پاکستان عوامی خدمت پارٹی ملتان ڈویژن نے یوم پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ نے پاکستان جیسی نعمت سے ہمیں نوازا اور ہمیں پاک فوج جیسی مضبوط فوج عطا کی اور جنرل عاصم منیر فیڈ مارجن کی صورت میں بہادر اور دلیر سپہ سالار عطا کیا ملک محمد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحی کمیٹی اور پاک پارٹی پاکستان کے قومی ایشوز کے اوپر اور اپنی فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہمیشہ خوبصورت تقاریب ریلیاں اور جلوس کا اہتمام کیا تاکہ اپنی نوجوان نسل اور اپنی انے والی نسل کو ملک پاکستان کے ساتھ محبت کا پیغام دے سکیں اور ہم لوگوں کو بتا سکیں کہ پاکستان اللہ کی کتنی بڑی نعمت ہے موجودہ جنگی صورتحال کے تناظر میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد رفیق نے کہا کہ ہم پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف ہر قسم کی ہرزہ سرائی ہر قسم کی سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اپنے وطن اور پاک فوج اور سپہ سالار فیڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہم اپنے فیڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب کو یہ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے جب بھی اپ حکم دیں گے ہم پاکستان کے سپاہی بن کر پاکستان کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اخر میں عالم اسلام اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور پاکستان جیسی عظیم نعمت پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا گیا اور تمام بانیان پاکستان کہ دینی اور ملی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا اس تقریب کے مہمانان خصوصی سید ناصر جمیل بخاری صدر اصلاحی کمیٹی ملتان چودری محمد ارشد گادی چیف سیکیورٹی اصلاحی کمیٹی ملتان ملک اعجاز خاور، رانا محمد واجد، ملک آصف جاوید، راؤ محمد جاوید اقبال، چوہدری عدیل گادی، حافظ اللہ بخش، قاری زہد عباس، بھائی مستقیم، شاہد قریشی، سردار جمیل خان سنجرانی، قاضی محمد ناصر، قاری محمد اختر، اور دیگر معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی شرکاء میں چھوٹے چھوٹے ننھے معصوم بچوں نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم ہاتھ میں لہراتے ہوئے شرکت کی۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6882
Total Hits : 707869
Who's Online : 6




















