ملتان : عقیدت فاونڈیشن سوسائٹی نے یتیم بچوں کو عید گفٹ سے مالا مال کر دیا عید پر یتیم بچوں کو مختلف مقامات کی سیر بھی کرائی گئی عقیدت فاونڈیشن سوسائٹی کے بانی افتخار چوہان اور صدر حمیراافتخار نے یتیم بچوں کو عید گفٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہہ یہ یتیم بچے ہمارے اپنے بچے ہیں ان کی تعلیم و تربیت مفت کی جا رہی ہے مخیر حضرات کے تعاون سے یتیم بچوں کو اعلی تعلیم دی جا رہی ہے بلکہ ان کے بہتر مستقبل کیلئے بھی پروجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے عقیدت فاونڈیشن سوسائٹی نے یتیم بچوں کی کفالت کیلئے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں انہوں نے کہا عید پر ان یتیم بچوں کو گفٹ دئے گئے انہیں نئے کپڑے اور نئے شوز بھی لیکر دیئے ہیں افتخار چوہان اور صدر حمیراافتخار نے کہا یتیم بچے ہمار اروشن مستقبل ہے انہیں کے دم سے چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی آ یئے ان یتیم بچوں کی پرورش کیلئے ہمارا ساتھ دیں