ملتان میں عید کی نماز، علامہ قاضی نادر حسین علوی کا خطبہ ، عالم اسلام کے اتحاد اور ایران کی حمایت پر زور
ملتان : مرکزی امام بارگاہ ابو الفضل العباس چوک کمہارانوالہ میں علامہ قاضی نادر حسین علوی کی اقتداء میں عید کی نماز ادا کی گی۔اس موقع پر قاضی نادر علوی نے خطبہ عید دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور ان کی حواریوں کی طرف سے دنیامیں ایک نئی کربلا برپا کر دی گی جس میں عالم اسلام میں اکیلا ایران کھڑا نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہےکہ عالم اسلام متحد ہو جائے اور کفار کو لگام دیں نہیں تو باری باری سب کو تباہ کیا جائیگا۔قاضی نادر علوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور چوبیس کروڑ عوام حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ٹرمپ جیسے ملعون کو نوبل انعام دینے کی سفارش کرنے پر خدا سے اور اپنی قوم سے بھی معافی مانگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کھل کر امریکہ و اسرائیل کی مخالفت اور ایران کی حمایت کا اعلان کرے بصورت دیگر پاکستانی قوم سخت ردعمل دیگی۔نماز عید کے بعد ایران کی فتح عالم اسلام کے اتحاد اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی گی





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6813
Total Hits : 707800
Who's Online : 8




















