نیویارک: ایران جنگ کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر ’’نوکنگ ‘‘مظاہرے کئے گئے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا بھر کی سڑکوں پر آج 70لاکھ افراد نے مظاہرے کئے ،امریکا کے 3ہزار ...
لاہور: حکومت پنجاب نے نئی گندم کی خریداری کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں، جس کے تحت اپریل کے پہلے ہفتے سے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ11 کمپنیاں کسانوں سے مجمو ...
تہران : ایرانی کمانڈر انچیف نے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر دشمن زمینی کارروائی کی کوشش کرے تو ان میں سے ایک بھی زندہ واپس نہیں جانا چاہیے۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی ...
تہران: ایران نے ایک بار پھر اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ بوشہر کے جوہری پلانٹ کو نشانہ بنانے کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سی ...
ملتان(صفدربخاری سے) پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے باعث مشرقِ وسطیٰ ایک ایک جنونی کی تباہ کاری سے بچ گیا اور پُرامن دنیا نے سُکھ کا سانس لیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ...
اسلام آباد: ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ترجمان اوجی ڈی سی ایل کاکہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے3 ماہ میں 3،010 بیرل یومیہ تیل،32 ایم ...
bbc news urdu نے Friday، 20 March 2026 کو شائع کیا.
ملتان: مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام عیدالفطر کے موقع پر ایک عظیم الشان مرکزی اجتماع ایم سی گرلز ہائی سکول کڑی داؤد خان پاک گیٹ میں منعقد ہوگا۔ اس اجتماع میں شہر بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جہاں عیدالفطر کی نماز باجماعت ادا کی جائے گی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد، بھائی چارے اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ اجتماع سے علامہ عنایت اللہ رحمانی، جو کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سینئر رہنما اور ممبر ضلعی امن کمیٹی ہیں، خصوصی خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ عیدالفطر کی دینی و روحانی اہمیت، تقویٰ، صبر اور اخوت کے پیغام کو اجاگر کریں گے، جبکہ رمضان المبارک کے بعد ان تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے کی تلقین بھی کریں گے۔ علامہ عنایت اللہ رحمانی نمازِ عیدالفطر کی امامت بھی کریں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے منتظمین کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ منتظمین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مذہبی اجتماع کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔