ملتان: ایکوئل فاونڈیشن سوسائٹی کے چئیرمین عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہہ اپنے پیاروں اور خونی رشتوں اور والدین کی شفقت سے محروم یتیم بچے ایکوئل فاونڈیشن سوسائٹی کے اپنا گھر میں عید بھر پور انداز سے مناتے ہیں اور انہیں عید کی خوشیوں کو منانے کے لیے ہر قسم کی سہولیات دی جاتی ہیں ایکوئل فاونڈیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام مکین یہ معصوم یتیم بچے والدین کی شفقت و محبت سے محروم ہونے کی وجہ سے یہ تہوار گزشتہ کئی سالوں سے یہاں منا رہے ہیں انہوں نے کہا مخیر حضرات کے تعاون کی بدولت انہیں عید کے نئے کپڑے جوتے اور عید گفٹ نصیب ہوتے ہیں ان یتیم بچوں کا کہنا ہے ماہ صیام کی سحر و افطار کا اہتمام دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی یہاں سب خواہشوں کو احسن طریقے سے پورا کیا جاتا ہے یہاں عید الفطر جیسا تہوار اپنے پیاروں کے سنگ منانا زندگی کی کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے