ملتان :  میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان نے کہا ہے کہ عید الفطر دراصل صبر عبادات اور تقوی کےمہنے رمضان المبارک کی تکمیل پر اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے یہ دن مسلمانوں کے لیے خوشی شکر گزاری اخوت اور بھائی چارے کا عملی مظہر ہے انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر برداشت ایثار اور دوسروں کے دکھ درد کو محسوس کرنے کا درس دیتا ہے جبکہ عید الفطر عملی زندگی میں بھرپور خوشیوں کا پیغام دیتی ہے ہمیں چاہیے کہ عید کی خوشیوں میں معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کو بھی شریک کریں تاکہ عید کی حقیقی خوشیاں ان تک پہنچ سکیں انھوں نے کہا کہ عید الفطر باہمی محبت اور رواداری اور اتحاد کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتی ہے اس موقع پر ہمیں چاہیے کہ ذاتی اختلاف بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کا رویہ اپنائیں اور ملک کی ترقی خوشحالی کے لئے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ خدمت انسانیت ہی اصل دنیا کی اصل روح ہے عید الفطر ہمیں سبق دیتی ہے ک ہم انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گی