چوہدری زاہد مسعود کی واپڈا سرکل آفس آمد ، ایس ای ساجد گوندل کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد
ملتان: ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان،صدر مرکزی انجمن تاجران ترین روڈ ملتان ،ان شاء اللہ ایم پی اے حلقہ پی پی 215ملتان ،سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ مسلم لیگ ملتان چوہدری زاہد مسعود کی واپڈا سرکل آفس آمد ایس ای واپڈا سرکل ساجد گوندل کو چارج سنبھالنے پر پھول پیش کئے اور مبارکباد دی،اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ایکسین شاہ رکن عالم رانا تنویر ،ایکسین سٹی غلام محی الدین میتلا ،ایکسین موسیٰ پاک مصعب علی سلیمی ، ڈی ڈی ٹی رانا عمیر بھی موجود تھے،اس موقع پر چوہدری زاہد مسعود نے کہا کہ ساجد گوندل صاحب دھیمے مزاج کے خوش خلق آفیسر ہیں اور لوگوں کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور ماتحت عملے کے ساتھ ان کا رویہ مشفقانہ رہا ہے اور اس بات پر ان کا ریکارڈ خود گواہ ہے کہ انہوں نے جہاں بھی کام کیا لوگ اور عملہ ان کو یاد کرتا ہے ۔دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں مزید آگے بڑھنے اور خدمت کے تسلسل کو جاری رکھنے کی طاقت عطا فرمائے ۔ ساجد گوندل نے چوہدری زاہد مسعود او دیگر دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جو منصب مجھے دیا گیا میں اس پر پورا اترنے کیلئے اپنے فرائض منصبی لگن اور خدمت خلق کے جذبے سے ادا کروں اور اس سلسلے میں اللہ پاک میری مدد فرماتے ہیں ۔اپنے پروردگار کا مشکور ہوں کہ جس پاک ذات نے مجھ ناچیز کو منصب عطا فرمایا ۔ان شاء اللہ کرسی پر بیٹھنے کا حق ادا کرتے ہوئے دیانت داری سے کام جاری رکھوں گا ۔بڑوں کی عزت اور چھوٹوں پر شفقت کرتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم دھراتا رہوں گا ۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6845
Total Hits : 707832
Who's Online : 6




















