عید کی اصل خوشی ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹنے میں ہے،،زکوٰۃ، صدقہ اور فطرانہ معاشرتی خوشحالی کی بنیاد ہیں: ملک مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ
ملتان: سماجی رہنما ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ اور چیف ایگزیکٹو المظفر ٹریول اینڈ ٹورز ملک حافظ احمد عتیق اٹھنگل نے عیدالفطر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید خوشیوں، محبتوں اور اپنائیت کا پیغام لے کر آتی ہے۔ جیسے جیسے عید قریب آتی ہے بازاروں میں رونق بڑھ جاتی ہے، لوگ بچوں کے لیے جوتے اور کھلونے لیتے ہیں اور گھروں میں عید کی تیاریوں کا سماں شروع ہو ہوتا ہے۔ مگر ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کے چہروں پر مجبوریوں ، محرومیوں اور غربت کی وجہ سے یہ خوشیاں پوری طرح نظر نہیں آتیں۔ بہت سے غریب اور مستحق لوگ ایسے ہوتے ہیں جو عید کے دن بھی اپنی ضروریات پوری نہیں کر پاتے۔ ان کے بچے نئے کپڑوں اور خوشیوں کو ترستے رہ جاتے ہیں۔ اس لیے عید کی اصل خوشی تب مکمل ہوتی ہے جب ہم اپنے اردگرد موجود غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔اسلام ہمیں یہی سبق دیتا ہے کہ ہم زکوٰۃ، صدقہ اور فطرانہ ادا کریں اور کوشش کریں کہ ہمارے آس پاس شخص محرومی اور اداسی کا شکار نہ رہے۔ اگر ہر صاحبِ استطاعت شخص ایک ضرورت مند کا سہارا بن جائے تو عید کی خوشیاں واقعی سب کے لیے برابر ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیے اس عید پر ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم اپنی خوشیوں میں غریب اور مستحق لوگوں کو بھی شریک کریں گے، کیونکہ حقیقی خوشی دوسروں کو خوشی دینے میں ہی ہے۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6832
Total Hits : 707819
Who's Online : 6




















