ملتان (صفدربخاری سے) بین المذاہب امن کمیٹی کے مرکزی وائس چیئرمین رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت پولیس انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر مساجد عید گاھوں اور عید کے اجتماعات کی سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں کیونکہ انٹرنیشنلی حالات حاضرہ اور موجودہ جنگی حالات میں عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت وقت کی اھم ضرورت اور حکومت کی ذمہ داری ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا بھی یہ فرض ھے کہ وہ بھی اپنے اردگرد حالات پر طائرانہ نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک واقع کا فوری طور پر نوٹس لیں اور بروقت پولیس کو اطلاع کریں۔ پولیس انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے بھی گزارش ھے کہ وہ بھی اپنے فرائض منصبی کو مستعد اور الرٹ رھتے ھوئے ادا کریں کسی بھی شہری کیطرف سے ایسی کال آنے پر اسے معمولی نہ سمجھیں اور فوری طور پراس کا نوٹس لیں اور اس شہری کو فوری رسپانس دیتے ھوئے اسکی شکایت کی مکمل جانچ پڑتال کریں کیونکہ چھوٹی سی غفلت سے یہ معمولی واقعات ھی بعض اوقات بڑے خطرے کی ابتداء ھوتے ھیں اور بڑے نقصان کا باعث بنتے ھیں اسلئے اپنے وطن میں قیام امن کیلئے یہ بہت ھی ضروری ھے کہ ھم اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں کیونکہ یہود و ہنود کھلےاسلام کے دشمن ھیں اور وہ ھمیں نقصان پہنچانے اور تباہ و برباد کرنے کے درپے ھیں کیونکہ انہیں ھمارے پاک وطن میں امن و امان کی فضا اور ھمارے ملک کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ ھمارے ملک میں بدامنی پیدا کرنے اور ھمارے وطن کو نقصان پہنچانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ھیں اور وہ سب مختلف موقعوں کی تلاش میں رھتے ھیں اور یہ عوام ۔ حکومت اور سیکورٹی اداروں کا فرض ھے کہ ھم انکے تمام ناپاک منصوبے اپنی دانشمندی ۔ مستعدی اور بروقت بہتر فیصلوں سے ھر وقت چوکس اور مستعد رھتے ھوئے انکے تمام منصوبے خاک میں ملائیں اور اپنے ملک کی کامیابی ترقی اور قیام امن میں اپنا کردار ادا کریں