ملتان میں فلائنگ سیمنٹ کا پروقار افطار ڈنر، ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کی بھرپور شرکت
ملتان : فلائنگ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے رمادا ہوٹل ملتان میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں جنوبی پنجاب کے ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، افطار ڈنر کا مقصد کمپنی اور ڈیلرز کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانا اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا تھا،تقریب میں فلائنگ سیمنٹ کمپنی کے ریجنل سیلز مینیجر فدا حسین سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز شریک ہوئے، ڈسٹری بیوٹر میاں جاوید، ندیم خان،ارشاد بھٹی نے بھی خصوصی شرکت کی، افطار ڈنر میں مہمانوں کی بہترین اور لذیذ کھانوں سے بھرپور تواضع کی گئی جسے شرکاء نے بے حد سراہا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل سیلز مینیجر فدا حسین نے کہا کہ فلائنگ سیمنٹ کمپنی اپنے ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو اپنا مضبوط کاروباری پارٹنر سمجھتی ہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں فلائنگ سیمنٹ کے نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیلرز کا کردار انتہائی اہم ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی مستقبل میں بھی اپنے پارٹنرز کے ساتھ ایسے پروگرامز منعقد کرتی رہے گی تاکہ باہمی روابط مضبوط ہوں اور کاروبار کو مزید ترقی ملے،تقریب کے اختتام پر شرکاء نے فلائنگ سیمنٹ کمپنی کی جانب سے کئے گئے بہترین انتظامات کو سراہا اور اسے ایک مثبت اور خوشگوار اقدام قرار دیا۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6898
Total Hits : 707885
Who's Online : 7




















