معاشرے کے مستحق اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے : چوہدری مظہر مقبول
ملتان: پنجاب چیئرمین ٹریڈر ونگ نیشنل پیس کونسل پاکستان چوہدری مظہر مقبول نے کہا کہ معاشرے کے مستحق اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ان خیاالات کا اظہار اُنھوں نے: چیئرمین نیشنل پیس کونسل پاکستان اوورسیز اینڈ انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر چوہدری غلام مصطفی کی ہدایات پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن میں رہائش پذیر مستحق اور لاوارث بچوں میں عید گفٹس تقسیم کرنے ا ور ان کے ساتھ افطارڈنر کے موقع پر کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری مقصود احمد ڈسٹرکٹ چیئرمین ٹریڈر ونگ نیشنل پیس کونسل پاکستان نے کہا عید جیسے خوشیوں بھرے موقع پر ان بچوں کو بھی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا فرض ہے۔غزل غازی چیئرپرسن پیس کونسل ملتان ڈویژن نے کہا مستحق اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے تاکہ انہیں تنہائی کا احساس نہ ہو۔مہمانوں نے بچوں میں عیدی اور عید گفٹس تقسیم کیے اور ان کے ساتھ افطاری بھی کی۔ اس موقع پر پر میڈم شفاعت ظفر ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان، راؤ نوید مختار پی آر او چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحق بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایسی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔تقریب کے دوران بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور منتظمین کی جانب سے کی گئی اس کاوش کو سراہا گیا۔تقریب کے اختتام پر، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6882
Total Hits : 707869
Who's Online : 6




















