ویلفیئر ایسوسی ایشن ممتاز آباد کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن بیگز، عید گفٹس اور عیدی تقسیم
ملتان : سینئرسماجی رہنما و ماہرِ تعلیم میاں نعیم ارشد، سماجی و تاجر رہنما شیخ طاہر امین اور میاں فرحان مجید آرائیں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ اس ماہِ مقدس میں نیکی و بھلائی کے کاموں میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ غربا، مساکین اور مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان کے زیرِ نگرانی ویلفیئر ایسوسی ایشن ممتاز آباد کی جانب سے مستحق مرد، خواتین اور بچوں میں 70 راشن بیگ، 50 عید گفٹس اور نقد عیدی تقسیم کرتے ہوئے کیا۔سینئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد نے مزید کہا کہ معاشرے کے نادار اور مستحق افراد کی کفالت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خدمتِ خلق راہِ نجات کا بنیادی ذریعہ بھی ہے، لہٰذا ہمیں اپنی خوشیوں میں مستحق افراد کو ضرور شامل کرنا چاہیے کیونکہ خدمتِ خلق رضائے الٰہی کا بنیادی ذریعہ ہے۔میاں فرحان مجید ارائیں ایڈووکیٹ اور شیخ طاہر امین نے کہا کہ نادار و مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت، حکومتی ادارے اور سماجی تنظیمیں ملک سے غربت اور جہالت کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔موجودہ ملکی حالات میں ہمیں متحد ہو کر معاشرے میں پیار، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے اور حکومت و اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملک کا بچہ بچہ ملکی استحکام و سالمیت کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر مس زاہدہ شمشاد، میاں ذیشان آرائیں، محمد رمضان و دیگر بھی موجود تھے۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6891
Total Hits : 707878
Who's Online : 7




















