ملتان: بانی و چیئرمین جیوے ملک ویلفیئر سوسائٹی ملک شبیر احمدنے سالانہ سحری ومحفل میلادِپاک کا اہتمام کیا گیا اور نیا رہائشی بنگلہ لینے کی خوشی میںاپنے سب دوستوں کو مدعو کیا، ثناخوانان مصطفیۖ نے حضورسرور کونین ۖ کے دربار میں گلہائے عقیدت پیش کیے جس سے سننے والوںپر وجد طاری ہوگیا،اس پر نور محفل میں پیر سیدعلی حسین شاہ ، ملک نسیم احمد آڑھتی،ملک ارسلان ،سینٹر رانا محمودالحسن،سٹی صدر ملتان ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان چوہدری زاہد مسعود ، سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری،جنرل سیکرٹری سبزی و فروٹ منڈی و ممبرپرائس کنٹرول کمیٹی حاجی ندیم قریشی، سابق ٹکٹ ہولڈر ملک انور علی، کوارڈینیٹر سی ایم پنجاب عمر فاروق بھٹی، شیخ ہاشم رشید، صدر انجمن تاجران شاہ رکن عالم مارکیٹ ملک اسلم ڈوگر، صدر انجمن تاجران چوک شہیداں خواجہ یاسر اشفاق، صدر پرانی سبزی منڈی رانا اویس علی، صدر انجمن تاجران چوک ڈیراڈا حاجی زبیر خالد قریشی،سیکرٹری جنرل سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ مسلم لیگ ن ملتان نمیر علی، صدر اکبر روڈ رضوان عابد جگنو، سابق چیئرمین قسور بھٹی ، سابق چیئرمین رانا نعیم، ملک بلال ملک ارسلان نسیم ،ملک اقبال، ملک نذیر، ملک شاہد عرفان، ملک جاوید شاکر ،ملک ارشاد، ملک اعظم ،ملک عمران یوسف ،ملک اقبال، ملک احمد، ملک سہیل اعوان، ملک علی، ملک کامران سمیت تاجرشخصیات، مذہبی و سماجی رہنمائوں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اپنے خطاب میں پیر سیدعلی حسین شاہ کا کہنا تھا کہ روزہ اللہ کیلئے ہے اور اس کا اجر بھی وہ خود دے گا حدیث پاک ہے کہ کسی ایک کی سحری یا افطار کروا یا جتنا ثواب روزے دار کو ملے گا اتنا ہی ثواب سحر یا افطار کروانے والے کو بھی ملے گا۔دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں دین کو ٹھیک سے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ اختتام محفل پر بانی وچیئرمین جیوے ملک ویلفیئر سوسائٹی ملک شبیر احمد نے آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔