ملتان : معروف سیاسی و سماجی شخصیت پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی نے کہا ہے کہ موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے اسی لیے ہمیں آ خرت کی فکر کرنی چاہیے اور تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرتضی ولا موضع روانی پل رانگو اپنے والد بزرگوار پیر سید رضا شاہ گردیزی مرحوم کی سالانہ برسی کے موقع پر خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پیر محمد مرتضیٰ گردیزی ایڈووکیٹ ،میر زمان خان سدھیر،اورنگزیب خان ایڈووکیٹ ،محمد صدیق شہزاد،الطاف شہزاد،مہر نزیر روانی،عبدالستار زرگر،شہباز احمد زرگر،علی کامران نقوی،غلام مرتضی نقوی،جاوید خان،رانا عرفان محمود ٹکٹ ہولڈر( پی پی 212 کبیروالا) سمیت سیاسی مذہبی سماجی تجارتی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی پیر سید خضر مرتضیٰ گردیزی نے مزید کہا کہ عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ بالخصوص غریب شہریوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے آج بالخصوص غریب شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور ان کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں۔