ملتان میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، انتظامیہ فوری نوٹس لے: چوہدری محمد الیاس
ملتان : انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان کے زیر اہتمام چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیا گیاجس کی صدارت انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر چوہدری محمد الیاس نے کی اس موقع پر چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیااجلاس میں چوہدری فضل عباس بھٹی،شبیہ الحسن،مرزا عزیز اللہ بیگ،حافظ عاقب،قمر کھوکھر،محمد نفیس،فیصل قریشی،ماسٹر غفار،چوہدری عمر،چوہدری علی،چوہدری شکیل،فہد بھٹی بلال مجید،سلمان احمد،زوہیب عباس،قمر حیات،عبدالرزاق،محمد علی،محمد حسین،محمد افضل،محمد کاشف،ملک فضل عباس بھٹی،محمد وقاص،محمد نجم،فیضان علی،ملک قمر ریاض،حسن شاہ ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر صدر چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہےانتظامیہ ہر سال کی طرح گلشن مارکیٹ میں نفری لگائی جائے اور لائٹ کا فی الفور انتظام کیا جائے کیونکہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے تاجروں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے تو دوسری جانب گلشن مارکیٹ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک پر روڑہ پھینکنے کے بعد اس کی مکمل تعمیر اور فلائی اوور پر سٹریٹ لائٹ لگوانے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہے سڑک کی تعمیر اور فلائی اوور پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے مکین تاجر اور شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں انتظامیہ فوری نوٹس لیں۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6850
Total Hits : 707837
Who's Online : 6




















