ملتان:  ملک منظور احمد ڈومرہ امیدوارحلقہ پی پی 214نے اہلیان حلقہ کے لیے دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میںماہ رمضان اللہ تعلی کا بابرکتوں والا مہینہ ہے جس میں ایک نیکی کا ثواب ستر گناہ بڑھ جاتا ہے مسلمانوں پر روزے فرض ہیں تاکہ مسلمان اس باربرکت مہینے میں روزہ رکھ کر ،پنجگانہ نمازادا اور قرآن کی تلاوت کرکے زیادہ سے زیادہ اجرو ثواب حاصل کرکے اللہ اور اس کے رسولؐکو خوش کرسکیں ۔اس کے علاوہ عید کی خوشیوں میں ہر ضرورت مند کا خاص خیال رکھتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کریں ان کے لیے وہی کچھ خریدیں جو اپنے اور اپنے اہلخانہ کے لیے خریدیں۔ملک منظور احمد ڈومرہ نے مزید کہا کہ میں اللہ تعلی کے بے حدم مشکور ہوں کہ مجھے اس قابل بنایا کہ میں عوام کی خدمت کرسکوں۔ حلقہ پی پی 214میرا گھر ہے اور اس حلقے کا ہر فرد میری فیملی ہے ان کے مسائل میرے مسائل ہیں جنہیںان کی دہلیز پر حل کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں ۔افطار ڈنر میں مہمان خصوصی ممبر قومی و صوبائی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی، سید علی قاسم گیلانی، سید علی حید گیلانی، سینیٹر رانا محمود الحسن،جبکہ ملک اسد منظورڈومرا، ملک فہد منظور ڈومرا،سابق ایم پی اے خواجہ نصرالمحمود ،میاں جواد حفیظ،ملک ریاض کھر، مہر اسلم، ملک مشتاق تھہیم، ملک عباس ملانہ، رضوان خان ،آصف خان، شاہ ویز حیدر،چوہدری مسعود گجر ، ملک ندیم ، ڈاکٹر حنیف ، رانا شکیل ، شہباز کھوکھر ،رانا اسامہ طاہر، چوہدری ارشاد ، شہزاد چغتائی،میاں فرید بھٹہ ،مظہر راجہ، مہرملک مرتضع بچہ، کلیم اللہ ، عبداللہ شاہ ،ملک بلال خانی، مشتاق کالرو ، ملک فخرعباس جھکڑی،خالد انصاری ، رانا افتخار ، خالد شاہ، کوثر عباس شاہ ، پیر زادہ میاں اعجاز بھٹہ ، پیر زادہ میاں مختیار بھٹہ ، پیر زادہ میاں قمر عباس بھٹہ ، پیر زادہ میاں جہانزیب سراج بھٹہ ، نیک محمد راجپوت ، اجمل جڑھ ، پروفیسر خضر بھپلا ، یحیی تھہیم ، ڈاکٹر یاسر بلوچ ، الطاف جرولہ ، رشید جرولہ ، محسن ملانہ ، تنویر الیاس ، ملک عباس بھٹہ ، مجاہد ملہی ، ملک حفیظ کھور ، عامر تھہیم ، ملک رفیق اورہ ، ملک یعقوب تھہیم ، ملک سلیم ڈھڈی ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔