ملتان : ا ین اے 149 کے امیدوار رانا عابد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن آزاد امیدوار کے طور پر لڑیں گے اور اپنی سیاسی جدوجہد کو عوامی خدمت کے لیے جاری رکھیں گے،پریس کانفرنس کے دوران رانا عابد علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ آج کے بعد ان کا پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) یا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں رہا، اور وہ آزاد حیثیت میں عوام کے اعتماد پر الیکشن لڑیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ حلقے کے عوام کی محبت اور اعتماد ہی ان کی اصل طاقت ہے اور وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پہلے سے زیادہ سرگرم کردار ادا کریں گے،اس موقع پر رانا فرمان محمود، حسنین قریشی، محمد احمد خان، رانا بلال، جاوید نیازی، سیف کھوکھر، فرقان سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے رانا عابد علی کی حمایت کا اظہار کیا، پریس کانفرنس کے اختتام پر شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں بھرپور انداز میں مہم چلائی جائے گی اور حلقے کے عوام کی خدمت کا سلسلہ مزید مضبوط بنایا جائے گا۔