فراڈ گلبرگ ایگزیکٹو ہائوسنگ کے مالک اصغر علی گورمانی کو اشتہاری قرار دینے پر متاثرین کی خوشی
ملتان: یونین متاثرین گلبرگ ملتان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر یونین متاثرین گلبرگ سید اقبال حسین بخاری نے کہا کہ فراڈ گلبرگ ایگزیکٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک اصغر علی گورمانی ایم پی اے پی پی 283کو معزز احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دئیے جانے پر ہم سب نیب اوراحتساب عدالت کے شکر گزار ہیںہماری تمام اداروںسے پرزور اپیل ہے کہ اس فراڈیے کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ چیئرمین یونین رانا غلام مرتضیٰ ، جنرل سیکرٹری رائو عارف رضوی ،چیف کوآرڈینیٹر شیخ عدیل اعجازنے اس بات زور دیا کہ ہم متاثرین گلبرگ کا پہلے دن سے یہی مطالبہ تھا کہ فراڈ گلبرگ ایگزیکٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک اصغر علی گورمانی ایم پی اے پی پی 283کو انٹرپول کے زریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے اورسخت سے سخت قانونی کار وائی عمل میںلائی جائے تاکہ متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی داد رسی ہوسکے اشتہاری ملز اصغر علی گرمانی کو اب جلد از جلدانٹرپول کے زریعے ملک واپس لاکراس جاری قانونی کاروائی کو جلد نمٹا دینا چاہیے کیونکہ متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہائوسنگ سوسائٹی متوسط طبقہ سے ہیںاور انکی 5سالوں سے جمع پونجی غرق ہوئی پڑی ہے متاثرین گلبرگ ہائوسنگ سوسائٹی مایوس ہوچکے تھے نیب حکام کی جانب سے کیس میں بہترین پیش رفت سے متاثرین گلبرگ کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔اجلاس میںمحمد ذوہیب ، محمد ذوالمکارم ، اکبر حسین انصاری ، ذیشان حیدر، علی رضا ،چوہدری خالد ریاض و دیگر شریک تھے۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6895
Total Hits : 707882
Who's Online : 7




















