عوامی تحفظ کیلئے لگائے ریفلیکٹرز ہٹانا افسوسناک ہے: غضنفر ملک
ملتان : بی بی سی یو ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری و چیف کوآرڈینیٹر
مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ غضنفرملک نے اپنے بیان میں کہا ہے ملتان کینٹ میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کو باشعور کرنے کےلیے تاجروں کی مدد سے لگائے گئے ریفلیکٹر اسٹیکرز اتارنے کا معاملہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے عوامی تحفظ کو ہر وقت خطرہ لاحق رہتا تھا جس کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت ملتان کینٹ میں تاجروں کے تعاون سے کی کھمبوں پر اسٹیکرز اور ریفلیکٹرز لگائے گئے تاکہ رات کے وقت ٹریفک حادثات سے بچاؤ ممکن ہوسکے ریفلیکٹر اسٹیکرز کو ملتان ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے اہلکار اتار رہے ہیں۔ اہلکاروں نے اپنا تعلق ڈسٹرکٹ کارپوریشن سے بتایا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس روڈ پر پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں جن میں جانی اور مالی نقصان ہوا، اور ریفلیکٹر اسٹیکرز ان حادثات سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے تھے۔ انجمن تاجران ملتان کینٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں فوری کارروائی کی جائے اور عوامی حفاظت کے لیے لگائے گئے اسٹیکرز دوبارہ نصب کیے جائیں۔ عوامی تحفظ کے لیے کی جانے والی یہ اپنی مدد آپ کی کوششوں کو نقصان پہنچانا افسوس ناک ہے اور متعلقہ حکام فوری طور پر نوٹس لیں۔





































Visit Today : 573
Visit Yesterday : 475
This Month : 5246
This Year : 53082
Total Visit : 158070
Hits Today : 6938
Total Hits : 707925
Who's Online : 5




















