اگیگا کی کال پر سرگودھا ڈویژن میں سرکاری ملازمین کا احتجاج، مطالبات منظور نہ ہوئے تو 31 مارچ کو دھرنے کا اعلان
سرگودہا/ملتان: آل گورنمنٹ ایمپلایئز گرینڈ الائنس اگیگا کی کال پر سرگودھا ڈویژن کے سب سرکاری محکموں کے ملازمین کا احتجاج ہزاروں ملازمین کی شرکت۔ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے رحمن باجوہ چیف کورآرڈینیٹر اگیگا پاکستان نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ اپنے ہی سرکاری ملازمین پر ظلم کررہی ہے حکومت ہمارے جائز مطالبات جلد منظور کئے جائیں اور اگر ایک ماہ کے اندر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے تو 31 مارچ کو سول سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا ہوگا اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ بانی رکن اگیگا نے کہا سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ پر پیشن ملازم کا کل اثاثہ ہے لیکن حکومت پنجاب نے 2 دسمبر کا نوٹیفکیشن جاری کرکے ملازمین کا معاشی قتل کیا گیا ملازمین کی پیشن فوری بحال کی جائے اور 2دسمبر کا نوٹیفکیشن واپس لے پی ٹی یو کے مرکزی صدر حافظ محی الدین نے کہا کہ اداروں کی آوٹ سورسنگ سے جو تعلیمی اور انتظامی بگاڑ پیدا ہوگا وہ ملک کی جڑیں کھوکھلا کردے گا۔ حکومت بچت کے چکر میں غریب عوام سے معیاری اور سستی تعلیم چھین رہی ہے۔ پڑھے لکھے بچوں میں بیروزگاری پیدا کررہی ہے جس سے اسلامی معاشرے میں بہت بڑا بگاڑ پیدا ہوگا۔ کنونئیر اگیگا سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر ادریس قادری نے کہا کہ لیو انکیشمینٹ پر کل رقم 7 ارب ہے جبکہ حکومت کی طرف سے پیٹرول میں اضافے کا ایک ٹیکہ 75 ارب کا لگا دیا۔ فرزند راولپنڈی عمران قاضی نے کہا 30 فیصد اسپیشل الاوئنس پنجاب کے ملازمین کا بنیادی حق ہے۔ احتجاج میں مرکزی اور سرگودھا کے قائدین راجہ طاہر داکٹر حافظ رمضان ملک افتخار رشید بھٹی شہباز چٹھہ ملک ذوالقرنین شبیر گل عتیق نیازی عبدالمجید اباخیل شفقت منظور اور دیگر نے خطاب کیا۔






































Visit Today : 49
Visit Yesterday : 577
This Month : 5299
This Year : 53135
Total Visit : 158123
Hits Today : 262
Total Hits : 708261
Who's Online : 3




















