ملتان: درگاہ حضرت سخی نوابؒ ملتان کے سجادہ نشین مخدوم سیدمحمد زوہیب گیلانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ رحمتیں حاصل کرنے کا ہے چنانچہ اللّٰہ تعالیٰ کی رحمتیں حاصل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عبادت الہی کی طرف توجہ دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر افطار پارٹی سے خطاب میں کیا جس میں گیلانی خاندان کے سربراہ چیئرمین تحریک امن پاکستان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی اور جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر علامہ مظہر سعید کاظمی نے دعائیں کرائیں جبکہ MNAمخدوم زادہ زین قریشی،سربراہ خاندان گیلانیاں مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی ،سجادہ نشین چادر والی سرکار صاحبزادہ پیر سیدعلی حسین شاہ،صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید عمران گیلانی ،علامہ فاروق خان سعیدی،ڈاکٹر صدیق خان قادری،سید نسیم عباس بخاری ،سیدعامر گیلانی،سید علی رضا گیلانی ،نواب تابش درانی ،سیدا حسن کاظمی، ملک عمران یوسف نے شرکت کی مخدوم سید زوہیب گیلانی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی حالات کا تقاضا ہے کہ ہم پاکستان اور ایران سمیت مسلمان ممالک کی کامیابی اور یہودیوں کی ناکامی اور پوری دنیا میں امن و سلامتی کی دعائیں کریں انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔