نو منتخب صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان چوہدری عمر حیات کو مبارکباد
ملتان: رفاقت قریشی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، عرفان صدیقی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اینڈ ٹیکس ایڈوائزر اور سہیل کاشف ہاشمی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب صدر چوہدری عمر حیات کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چوہدری عمر حیات اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وکلا برادری کے مسائل کے حل اور بار کے وقار میں مزید اضافے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔مبارکباد دیتے ہوئے رفاقت قریشی، عرفان صدیقی اور سہیل کاشف ہاشمی نے کہا کہ چوہدری عمر حیات کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ وکلا برادری کو ان کی صلاحیتوں اور قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر کی قیادت میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان وکلا کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ وقار کی بحالی اور انصاف کی بالادستی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر نو منتخب صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان چوہدری عمر حیات نے مبارکباد دینے والے وکلا رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلا برادری کے اعتماد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور بار کے وقار، وکلا کے مسائل کے حل اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام وکلا کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہائیکورٹ بار کو مزید فعال اور مضبوط ادارہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔






































Visit Today : 50
Visit Yesterday : 577
This Month : 5300
This Year : 53136
Total Visit : 158124
Hits Today : 268
Total Hits : 708267
Who's Online : 4




















