قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ا
سلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی مجموعی صورت حال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی تعاون، جمہوری اقدار کے استحکام اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ ملاقات خوش گوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جس میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رپنماؤں کے درمیان ملاقات کے موقع پر ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔






































Visit Today : 49
Visit Yesterday : 577
This Month : 5299
This Year : 53135
Total Visit : 158123
Hits Today : 260
Total Hits : 708259
Who's Online : 4




















