ملتان :  ملک کے معروف عالم دین علامہ ریاض جوہری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ آج جن مصائب و مشکلات سے دوچار ہے آپس کے تمام تر اختلافات کو بھلا کر فاتح خیبر حضرت امام علی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یکجا ہو کر اسلام دشمن صیہونی قوتوں کو منہ توڑ جواب کیونکہ صیہونی قوتیں امت مسلمہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے لیے گھناونا کردار ادا کر رہے ہیں شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں امام بارگاہ کاشانہ حیدر چاہ بوہڑ والا کے لائسنس دار و منتظم سید دائم رضا ہمدانی نے کہا کہ خلیفۃ المسلمین حضرت امام علی کی تعلیمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ کاشانہ حیدر چاہ بوہڑ والا کے زیر اہتمام حضرت امام علی کے یوم شہادت کے سلسلے میں بامن جی چوک کینٹ پر منعقدہ مجلس عزا کے موقع پر عزاداروں سے خطاب کے دوران کیا بعدازاں عزاداروں نے زنجیر زنی بھی کی اور ماتمی جلوس میں ملتان بھر کی ماتمی سنگتوں نے شرکت کی علامہ ریاض جوہری نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے ہم سب اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔