سرائیکی وسیب کے حقوق کیلئے صوبہ سرائیکستان کا قیام ناگزیر ہے: اللہ نواز وینس
ملتان(صفدربخاری سے) تاج لنگاہ رجسٹرڈ کے مرکزی صدر نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان امیر ملک ہے زراعت باغات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن دولت اور وسائل کی تقسیم غلط ہے اور اس نا انصافی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے پاکستان کثیر القومی ملک ہے اور سرائیکی پاکستان کی سب سے بڑی اور قدیم قوم ہے دیگر چھوٹی قوموں کے برعکس سرائیکی قوم وسیب کا اپنا صوبہ نہ ہے اور سرائیکی قوم کے وسائل پر غیر منصفانہ طور پر قبضہ ہے تیرہ کروڑ آبادی کے صوبہ کا دارالحکومت انڈیا بارڈر کے قریب تخت لاہور ہے جو تمام صوبہ بلکہ ملکی وسائل پر قابض ہے جو صوبہ اور ملک کے ایک کوٹہ نہیں ہے ملکی ترقی اور سرائیکی قوم کے حقوق کیلئے صوبہ سرائیکستان کا قیام معہ بانی اور این ایف سی ایوارڈ ضروری ہے ملکی ترقی اور اخراجات میں کمی کیلئے مرکزی موٹر وے یعنی براستہ پشاور پنڈی میانوالی ملتان سکھر حیدرآباد کراچی کی تکمیل فوری طور پر ضروری ہے یہ ملک کی مرکزی موٹر وے فاصلہ کم اور ایندھن اور وقت کی خاطر خواہ بچت ہوگی اسی طرح ہمیشہ ہمیشہ بچت کیلئے ضروری ہے کہ صرف ہر ضلع کے رہائشی کو 16 سکیل تک نوکری دی جائے اور ہر ڈویژن کی مرکزی سطح پر نمائندگی ہو ہر ضلع ڈویژن کی سطح پر آبادی کے لحاظ سے تعلیم صحت اور انڈسٹری کو یقینی بنایا جائے لوگوں کو مقامی طور پر وسائل ملیں گے سفری اخراجات 50 فیصد بچت اور وقت کی خاطر خواہ بچت ہوگی اور مقامی لوگ آسانی کے ساتھ ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں






































Visit Today : 49
Visit Yesterday : 577
This Month : 5299
This Year : 53135
Total Visit : 158123
Hits Today : 264
Total Hits : 708263
Who's Online : 3




















