ملتان: سنی سلامتی پارٹی ضلع ملتان کے زیر اہتمام مدنی مسجد ڈوگروں والی بستی نزد ختم نبوت چوک عظیم الشان پروقار ماں بیٹا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ملک محمد رفیق صدر پاکستان عوامی خدمت پارٹی ملتان ڈویژن ممبر امن کمیٹی ضلع ملتان حضرت مولانا امان اللہ صاحب سینیئر رہنما انصار الامہ پاکستان معروف نعت خوان محترم قاری عبدالقادر جیلانی آف تونسہ شریف،ملک عبدالصمد ڈوگر صدر انجمن تاجران ختم نبوت چوک حضرت مولانا قاری ابوبکر، حسان برادران اور دیگر علماء کرام جملہ شرکاء کے اعزاز میں عالی شان افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد رفیق صدر پاکستان عوامی خدمت پارٹی ملتان ڈویژن نے کہا ام المومنین اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہ تمام مسلمانوں کی ماں ہیں اور ہمارے ایمان اور عقیدت کا مرکز ہے انہوں نے ساری زندگی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ان کا انتخاب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیلیے خود اللہ رب العزت نے فرمایا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد انہوں نے معلمہ کائنات بن کر امت مسلمہ کی رہنمائی فرمائی 17 رمضان المبارک کو ام المومنین اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کا یوم وفات ہے اسی طرح 21 رمضان المبارک کو امیر المومنین خلیفۃ المسلمین خلیفہ چہارم شیر خدا حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہ قیوم وفات ہے اپ نے بچپن سے ہی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں پرورش پائی اور بچوں میں سب سے پہلے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر ایمان لے آئے اور کلمہ طیبہ پڑھا اور حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ محبت عقیدت جذبے اور اخلاص کے ساتھ ساری زندگی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر گزاری آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے مختلف جنگوں میں حصہ لیا جن میں خیبر کو فتح کرنا ایک تاریخ ساز اور نمایاں کردار ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیاری بیٹی خاتون جنت حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہ کا نکاح حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا اسی طرح نعت خوان حضرات نے ام المومنین حضرت اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہ اور امیر المومنین حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کی شان میں خوبصورت کلام پیش کیے اور جملہ مقررین نے اپنے مشترکہ بیان میں دونوں شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ان مقدس شخصیات کے یوم کو عام تعطیل کا اعلان کر کے سرکاری سطح پہ منایا جائے اور ایسی مقدس شخصیات کہ ایام کو سرکاری سطح پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں تاکہ ہماری انے والی نسل کو پتہ چل سکے کہ ان مقدس شخصیات کا دین اسلام کی تعلیم اور تشہیر کے لیے کیا کردار تھا اخر میں عالم اسلام اور ملک پاکستان کے تحفظ کے لیے ملک کی سلامتی اور اپنی مصلح افواج کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔