ملتان :  انصاف کی فراہمی میں وکلاء اور جوڈیشری گاڑی کے دو پہیے ہیں ان خیالات کا اظہار جسٹس (ر) صفدر سلیم چیئرمین پاکستان میڈیکل ٹریبونل نے نو منتخب ممبر پنجاب بار کونسل عبد العزیز خان پنیاں کے اعزاز میں ڈاکٹر قیصر جاوید چیئرمین پاکستان لائنز یوتھ کونسل کی جانب سے اپنی رھائش گاہ دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ وکلا اپنے فرائض منصبی کو محنت سے ادا کریں اور لوگوں کو جتنی جلدی ممکن ہو انصاف فراہم کریں انہوں نے عبد العزیز خان پنیاں کو پنجاب بار کونسل کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل عبد العزیز خان پنیاں نے کہا کہ میرے وکلاء بھائیوں نے ہمیشہ میرا بھر پور ساتھ دیا اور مجھے کامیاب کروایا میں ان کا انتہائی ممنون ہوں اور ان شائاللہ انصاف کی فراہمی اور وکلاء برادری کے ساتھ شانہ بشانہ چلوں گا انہوں نے تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹر قیصر جاوید ایڈووکیٹ چیئرمین پاکستان لائنز یوتھ کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر قیصر میرے بھائی ہیں انہوں نے ھمیشہ اپنی محبتوں سے نوازا ہے افطار ڈنر میں مہمان اعزاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عابد وڑائچ، ایم این اے محمد خان ڈاہا، ایم پی اے چوھدری اسامہ فضل، ایم پی اے سردار اکبر حیات ہراج، سابق صدر ہائی کورٹ بار ملتان رانا آصف سعید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ سیہڑ،اسسٹنٹ کمشنر خانیوال روہیت کمار، اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا رانا محمد عامر، سابق ایم پی اے مہر عمران پرویز دھول، چیئرمین راٹھور گروپ رانا محمد پی ایم اے جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج، ڈی ایس پی منور گجر صحافیوں، ڈاکٹرز، وکلاء اور سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔