ملتان : جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے درجات کی بلندی کے لیے مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام اور مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مجلسِ ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ توصیف عباس کمیلی، علامہ علی سجاد نقوی اور علامہ محمد رضا نقوی نے آیت اللہ خامنہ ای کی دینی، علمی اور عالمِ اسلام کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے امتِ مسلمہ کی رہنمائی، اتحاد اور مظلوم اقوام کی حمایت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔اس موقع پر علامہ ڈاکٹر محمد کاظم نقوی، علامہ باقر عباس نقوی، مولانا تنویر الکاظم، مولانا غلام شبیر حیدری، مولانا حسین بخش سروری، مولانا سبطین خان، مولانا حسنین عسکری، بشارت قریشی، مجاہد صدیقی، باقر بلوچ اور یاسر صدیقی سمیت مؤمنین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مجلس کے اختتام پر آیت اللہ خامنہ ای کے درجات کی بلندی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔