ملتان ، انجینئر مہر سخاوت علی سیال کی قیادت میں شبِ ضربت امیرالمومنینؑ کا پہلا مرکزی ماتمی جلوس برآمد
ملتان: شبِ ضربت حضرت امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالبؑ کے موقع پر امام بارگاہ و مسجد ابوذر غفاری نیو سنٹرل جیل موڑ ملتان سے سالانہ مجلسِ عزاء کے بعد ملتان کا پہلا مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جس کی قیادت انجینئر مہر سخاوت علی سیال (منتظم مجلسِ عزاء و جلوس) نے کی۔ جلوس میں ممبر صوبائی اتحادِ بین المسلمین کمیٹی خاور شفقت بھٹہ، سید محب حسین نقوی، سید طالب حسین پرواز، الطاف حسین خان، مہر محمد اکرم، مہر غلام حسین، مہر ریاض حسین، ملک صغیر حسین۔ شہوار حسین، اسماعیل شاہ اور ملتان کے مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے حضرت امیرالمومنینؑ کی عظیم قربانی، عدل و انصاف اور حق و صداقت کے پیغام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جلوس کے شرکاء نے حضرت علیؑ کی سیرتِ طیبہ کو مظلوموں کی حمایت اور ظلم کے خلاف استقامت کی علامت قرار دیا۔جلوس سے مرکزی خطاب علامہ علی حسین مدنی (اسلام آباد) اور نوحہ خوانی سید مجاہد حسین شاہ ناشاد (سندھ) نے کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں حضرت علی علیہ السلام کی عدل و انصاف پر مبنی حکمرانی، شجاعت اور انسانیت کے لیے ان کی لازوال خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؑ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔اس موقع پر منتظم جلوس انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت ہمیں حق، عدل، اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں معاشرے میں امن، رواداری اور اتحاد کے فروغ کے لیے سیرتِ علیؑ سے رہنمائی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔






































Visit Today : 50
Visit Yesterday : 577
This Month : 5300
This Year : 53136
Total Visit : 158124
Hits Today : 295
Total Hits : 708294
Who's Online : 9




















