یومِ شہادت حضرت امام علیؓ کے جلوس روٹس،،مجالسِ عزا اور ماتمی جلوسوں کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں: مہر شاہد عباس چاون
ملتان : مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ داماد پیغمبر خلیفۃ المسلمین حضرت امام علی کے یوم شہادت کے سلسلے میں 19 رمضان المبارک سے 21 رمضان المبارک تک قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں میں ہونے والی مجالس عزا اور ماتمی جلوس روٹس پر صفائی اور ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے جلوس روٹس پر تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے جبکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں تاکہ لائسنس داروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 بھی عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے خصوصی کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر لائسنس داروں کو دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا اس موقع پرسید قمرعباس نقوی، حاجی طاہر حسین نمبردار،فراست علی صدیقی،سید اظہر عابدی،محمد رئیس احمد،مظاہرحسین صدیقی، محمد حسین، حسینن جھمٹ،ملک ارشد پہلوان، محمد نعیم بھٹی، ملک عابد حسین بھٹہ، ملک رمضان (عرف جانو)،محمد ندیم،سید ظفر بخاری، ڈاکٹر حسن چاون،سید موسیٰ رضا، محمد آصف، ولید بھٹہ،ملک شاہد حسین، نذر چغتائی،خلیفہ نصیر بخش، محمد خالد حسین، سید حسن شاہ،ودیگر بھی موجود تھے مہر شاہد عباس چاون نے مزید کہا کہ محکمہ واپڈا اور سوئی گیس ان ایام میں بجلی وگیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں اور جلوس روٹس پر بجلی کے تاروں کے لٹکتے گچھوں کو درست کریں جبکہ ماتمی جلوس روٹس پر کھلے مین ہولز بند کیے جائیں اور سیوریج نظام کو درست کیا جائے تاکہ مذکورہ روٹس پر سیوریج کے کھڑے گندے پانی کی وجہ سے عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی نہ اٹھانا پڑے۔






































Visit Today : 50
Visit Yesterday : 577
This Month : 5300
This Year : 53136
Total Visit : 158124
Hits Today : 272
Total Hits : 708271
Who's Online : 4




















