ملتان: ملک کے معروف عالم دین علامہ ریاض جوہری نے امام بارگاہ کاشانہ حیدر میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کی سیرت پاک ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیتی ہے انہوں نے حضرت علی کی اسلام کے لیے خدمات اور شب قدر کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور مزید کہا کہ امت مسلمہ حضرت علی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر صیہونی قوتوں کا مقابلہ کر سکتی ہے جو دنیا کے امن کو پارہ پارہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں لائسنس دار و متظم سید دائم رضا ہمدانی نے کہا کہ حضرت علی کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور دنیا و اخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہیں۔ مجلس عزا سے سید ضیا حیدر زیدی نے مرثیہ خوانی کی۔ 21 رمضان المبارک امام بارگاہ کاشانہ حیدر چاہ بوہڑ والا ملتان صبح چھ بجے مجلس عزا منعقد ہوگی اور صبح سات بجے جلوس شبیہہ تابوت حضرت علی برامد ہوگا دوران جلوس 10 بجے دن چوک بومن جی کینٹ پر مجلس عزا سے علامہ ریاض جوہری خطاب کریں گے اور بعد ازاں مین صدر بازار کینٹ میں زنجیر زنی ہوگی اور ملتان کی تمام ماتمی سنگتیں امام عالی مقام کو پرسہ پیش کریں گی_