ملتان: باکسز آف کائنڈنس کی چیئر پرسن مسز انیقہ وردہ نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا بنیادی ستوں ہیں ایک ماں کی گود ہی انسان کی پہلی درسگاہ ہے جہاں سے انسان کو اخلاق محبت اور انسانیت کے بنیادی اسباق ملتے ہیں جبکہ بیٹی گھر کی رحمت بہن اور بیوی خاندان کے استحکام اور خوشحالی کا ذریعہ بنتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باکسز آف کائنڈنس کے زیرِ اہتمام اور سپورٹس بورڈ کے تعاون سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے مہمانِ خصوصی مسز زہرہ سجاد زیدی، عمبرین بلوچ، ڈاکٹر سیرت فاطمہ، ڈاکٹر جویریہ عباس، ڈاکٹر شازیہ، حدیقہ اسلام، رابعہ وقاص، سمیہ اسلام، فریال ہما، طاہرہ شہزاد، ہاجرہ بی بی، بسمہ اسلام، رباب شاہ، خضرا سہیل نے کہا کہ آج خواتین تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کا لوہا منوا رہی ہیں خواتین کو اپنے حقوق کے لیے خود نکالنا ہوگا آج خواتین مردوں سے زیادہ ذہین ہے اور بہتر طریقے سے ملک کی ترقی میں اپنا بہترین رول ادا کر سکتی ہیں حکومت کو چاہیے کہ انہیں آگے بڑھنے کے تمام مواقع اور سہولیات فراہم کرنے اور ہم ایک ترقی یافتہ ملک کہلانے میں فخر محسوس کریں تقریب سے ایمان فاطمہ، مارخ عباسی، ماریہ گل، مسز خان دورانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تمام مہمانوں کو یادگاری شیلڈز اور تمام شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئی آخر میں ای لائبریری سے پل موج دریا تک ریلی بھی نکالی گئی۔