رمضان میں گیس بحران، سحری اور افطاری میں ہی گیس دستیاب، دیگر اوقات میں پریشر کم رہے گا
لاہور: ملک بھر میں گیس بحران کے خدشات بڑھنے کے باعث سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر شیڈول لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صرف سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس پریشر کے ساتھ فراہم کی جائے گی، جبکہ دیگر اوقات میں گیس کا پریشر کم کر دیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق سحری میں صبح 2:30 بجے سے لے کر صبح 5 بجے تک پریشر کے ساتھ گیس دستیاب ہوگی، جبکہ افطاری کے اوقات میں دوپہر 2 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں دن بھر گیس فراہمی کا اعلان کیا تھا، تاہم ایل این جی کی درآمد متاثر ہونے اور ملکی گیس ذخائر میں کمی کے باعث ایک بار پھر شیڈول لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔ اس سے کمرشل اور صنعتی سیکٹر میں گیس کی بندش کا خدشہ ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ گیس کمپنی نے صارفین سے تعاون کرنے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں گیس کا استعمال کریں تاکہ بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔






































Visit Today : 50
Visit Yesterday : 577
This Month : 5300
This Year : 53136
Total Visit : 158124
Hits Today : 278
Total Hits : 708277
Who's Online : 5




















