انجمن حسینیہ اور قومی امن کمیٹی کینٹ کی کانفرنس،،امام علیؑ کے اسلام کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش
ملتان: انجمن حسینیہ رجٹرڈ، قومی امن کمیٹی پاکستان (کینٹ) کے زیر اہتمام امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کے حوالہ سے منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، جنرل سیکرٹری انجمن حسینیہ سید علی اصغر رضوی ، صدر انجمن تاجران صدر بازار کینٹ چوہدری محمود علی اور صدر امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان نے کہا امن و امان سیکورٹی کے حوالہ سے خطے میں درپیش سنجیدہ صورت حال کے پیش نظر ہمیں امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کی زندگی کو مشعل راہ بناتے ہوئے جذبہ ایمانی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحثیت قوم یک جان ہوکر اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے اور وطن عزیز پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہوئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے مذاکرہ کے دوران امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کے اسلام کیلئے ناقابل فراموش کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں امن و سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی مذاکرہ میں سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ، صدر انجمن حسینیہ سیدتہوررضوی، صدر پاکستان بزنس فورم ملتان شیخ محمد عرفان ، ملک کفائت حسین صدیقی اور خواجہ دلشاد احمد ودیگر شریک تھے۔






































Visit Today : 50
Visit Yesterday : 577
This Month : 5300
This Year : 53136
Total Visit : 158124
Hits Today : 295
Total Hits : 708294
Who's Online : 9




















