ملتان:  جامع مسجد تقویٰ ملتان میں جمعیت اشاعت توحید و سنت ضلع ملتان کے زیر اہتمام شہدائے بدر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولانا عصمت اللہ خان ملتانی نے کہا کہ غزوہ بدر کا پیغام نظامِ کفر کے سامنے ڈٹ جانا اور مسلمانوں میں اتحاد و یگانگت پیدا کرتا ہے۔ تیزی سے سر اٹھاتی باطل قوتوں کو ناکام بنانے کے لیے فی زمانہ معاشرہ یوم بدر کا پیغام اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس وقت اتحاد امت کے ساتھ ساتھ اصلاح امت کے لیے غزوہ بدر کے مقاصد کا عام ہونا ضروری ہے۔ غزوہ بدر امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے اور آج کے مسلمانوں کو چاہیے کہ اتحاد پیدا کر کے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کریں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکے۔یومِ بدر امتِ مسلمہ کے لیے اتحاد و یقین کا عظیم پیغام ہے۔شہدا ئے بدر کانفرس زیر صدارت قاری محمد انیل خان ملتانی منعقد ہوئی جس میں ملک عدنان ڈوگر اور انتظار یوسف نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔مفتی محمد یونس نے تلاوت کلام پاک کی جبکہ محمد ناصر خان سیف نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔کانفرنس میں مشتاق احمد بندیشہ، شیخ محمد ندیم، محمد سلیم خان، محمد عامر خان، شیخ آصف، محمد گوہر ایوب، رانا شہباز، عبدالجبار، احسن نذیر، طبیب نذیر، عبداللہ، محمد ناصر سلیم، قاسم نیازی ودیگر نے شرکت کی۔