ملتان ریجن کے زیر اہتمام رضا ہال چوک کچہری میں کانفرنس، علماء اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت
ملتان : امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ملتان ریجن کے زیرِ انتظام سالانہ عظمتِ قرآن و شہداءِ راہِ قرآن کانفرنس رضا ہال چوک کچہری ملتان میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، مذہبی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک کے نامور عالمِ دین علامہ سید علی حسین مدنی نے عظمتِ قرآن پر روشنی ڈالی اور کہا کہ قرآن مجید انسانیت کے لیے مکمل ضابطء حیات ہے جو ہمیں حق، عدل اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی معاشرہ امن، اتحاد اور انصاف کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ اس مہینے میں قرآن کی تلاوت عظیم ثواب رکھتی ہے قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی زند گیوں کو سنوار نا چا ہیے قرآن کی تعلیمات سے آگاھی وابستگی اور عمل پر زور دیتے ھوئے نوجوان نسل کو قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تاکید کی۔دیگر علماء کرام اورمقررین نے کہا قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں زندگی کے ھر پہلو کا احاطہ کیا گیا ہے اور معاشرتی تقاضوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ھم میں سے ھر فرد پر فرض ھے کہ خود بھی قرآن کا مطالعہ کرے اور دوسروں تک بھی ان قرآنی تعلیمات کو پہنچائے کیو نکہ اس میں لوگوں کے لیے رہنما ئی ہے۔انہوں مزید کہا عظیم رہنماؤں کی یاد صرف تاریخ میں نہیں بلکہ دلوں اور کرداروں میں زندہ رہتی ہے۔ رہبرِ انقلابِ اسلامی، مدافعِ مظلومینِ غزہ و فلسطین اور عالمِ اسلام کے عظیم قائد حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مظلوم اقوام کی حمایت کی آواز بلند کی۔ کانفرنس سے مذھبی سکالر ڈاکٹر سید مشتاق مہدی۔حسن رضا صدیقی۔ حیدر انقلابی علی رضا جعفری اور محمد امجد صدیقی اور محمد اعجاز صدیقی نے خطات کرتے ہوئے شہداءِ راہِ قرآن کی قربانیوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان عظیم ہستیوں کی جدوجہد امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے اختتام پر عالمِ اسلام کے اتحاد، ملک و ملت کی سلامتی اور مظلوم مسلمانوں بالخصوص ایران،غزہ و فلسطین،کشمیر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔






































Visit Today : 50
Visit Yesterday : 577
This Month : 5300
This Year : 53136
Total Visit : 158124
Hits Today : 272
Total Hits : 708271
Who's Online : 4




















