ملتان: انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز جینا اعجاز نے کہا ہے کہ یومِ بدر حق اور باطل کے درمیان ایک جنگ تھی جس میں مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی امت مسلمہ غزوہ بدر کی روح کو زندہ اور متحد ہو کر آگے بڑھے غزوہ بدر میں مسلمانوں نے نہ صرف عسکری کامیابی حاصل کی بلکہ یہ ثابت کیا کہ اتحاد امت یہی اسلام کی اصل قوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر میں یوم بدر نابینا طلباء و طالبات کے اعزاز میں افطار ڈنر اور چھوٹے چھوٹے بچے اور بچیوں کی روزہ کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ مسلمان گھرانوں میں پیدا ہوئے اور ہمیں رمضان المبارک جیسے مہینے نصیب ہوئے اور یہ چھوٹے بچے مبارکباد کے مستحق ہیں جو آج اتنی چھوٹی عمر میں روزے رکھ رہے ہیں اس موقع پر محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر کی ڈائریکٹر اور انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی نے کہا کہ غزوہ بدر ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ جب مسلمان آپس میں متحد ہوں مقصد واضع ہو اور قیادت مضبوط ہو تو بڑی سے بڑی طاقت بھی ان کے سامنے ٹھہر نہیں سکتی آج ہمیں شہدائے بدر کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا ہے انہوں نے مسز جینا اعجاز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نابینا افراد کو افطاری اور ڈنر دیا اور نابینا بچوں کی روزہ کشائی بھی کی تقریب سے پروفیسر ماجد وٹو، عمران خان، اور نابینا افراد نے یوم بدر اور ماہ رمضان کے حوالے سے تقریر بھی کی آخر میں استحکام پاکستان اور سینٹر کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔