ہم غزوہ بدر کے اصول اور یوم الفرقان کی روشنی میں امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں : ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب
ملتان(صفدربخاری سے)حافظ محمد اسلم صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب نے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم الفرقان ہمیں غزوہ بدر کے تاریخی سبق کی یاد دلاتا ہے، جس میں اتحاد، حوصلہ اور حق کے لیے ڈٹ جانے کا درس ہے۔ آج بھی امت مسلمہ کو اسی جذبے کے تحت متحد ہو کر ظلم اور جارحیت کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ اس موقع پر علامہ محمد ایوب مغل،۔انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر بلا جواز حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں اور انسانی حقوق کی کھلی پامالی ہیں۔ حافظ محمد اسلم نے واضح کیا کہ بدمست طاقتیں امت مسلمہ کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں، لیکن حق، انصاف اور اتحاد کے راستے پر قائم رہتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر کے اصول آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں کہ استقامت، حوصلہ اور عدل کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، اور آج کے حالات میں اسی سبق پر عمل کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کے ظلم اور جارحیت کو بے نقاب کیا جائے اور روکا جائے۔ اس مو قع پر مرزا ارشد قادری،سلطان محمودملک،یونس غازی، بشارت علی قریشی، سلیم عباس،حافظ ظفر قریشی، علامہ خالد محمود،نور الامین،طارق ہاشمی،مظہر جاوید،رفیق قریشی، ودیگر شر یک تھے۔






































Visit Today : 49
Visit Yesterday : 577
This Month : 5299
This Year : 53135
Total Visit : 158123
Hits Today : 264
Total Hits : 708263
Who's Online : 3




















