ملتان: پاکستان سرائیکی پارٹی کی ملتان شہر کی مقامی یونٹس کی بھرپور شرکت سابق ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل احمد نون کی خصوصی شرکت وکلاء ونگ کے مرکزی صدر احمد شہزاد بلوچ ملتان سٹی صدر محمد اجمل خان بادوزئی چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو سیکرٹری محمد طاہر بھٹہ نائب صدر ارشاد عباسی ضلع ملتان کے صدر صادق خان سیکرٹری خالد ورک اور دیگر عہدیداران کی بھرپور شرکت سابق ناظم ملک محفوظ وینس سکندر اعظم وینس ملک اللہ ڈتہ وینس ملک یعقوب وینس سمیت کثیر تعداد میں ملتان شہر کے معززین نے شرکت کی ملکی اور غیر ملکی حالات کی وجہ سے تقریب کو سادہ رکھا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ سرائیکی پاکستان کی سب سے بڑی قوم اور تہذیب ہے جو ہزاروں سالوں سے اس خطہ میں رہائش پزیر ہے جو اپنی تہذیب ثقافت اور رسم رواج رکھتی ہے لیکن گردش زمانہ اور حالات واقعات کے تحت پاکستان کی مظلوم قوم بن چکی ہے جس کا اپنا صوبہ نہیں ہے سرائیکی وسیب زرعی لحاظ سے انتہائی زرخیز اور امیر خطہ ہے لیکن حکومتی سطح پر نا انصافی کی وجہ سے زرعی شعبہ سے منسلک انڈسٹری اور دیگر انڈسٹری کو سرائیکی خطہ کی بجائے ملک کے دیگر حصوں میں لگایا گیا ہے سرائیکی قوم کو روزگار کیلئے ملک کے دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا ہے روزگار کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت سرائیکی قوم کا مقدر بن چکی ہے سرائیکی خطہ کو سرکاری نوکری تعلیم صحت سے بھی محروم رکھا گیا ہے سرائیکی خطہ میں وسائل رکھنے والے لوگ بھی وسیب سے بے وفائی کرتے ہیں اور اپنے وسائل ملک کے دیگر بڑے شہروں میں خرچ کرتے ہیں سرائیکی قوم کو اپنی ثقافت اور شناخت کو اجاگر کرنا ہوگا پاکستان سرائیکی پارٹی بانی پارٹی بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ کے نظریہ کے مطابق کام کررہی ہے اور سرائیکی قوم کی بڑی اور با اثر جماعت ہے ان شااللہ پاکستان سرائیکی پارٹی قوم کو متحد کرکے اور عوامی طاقت اپنی ثقافت سے صوبہ سرائیکستان حاصل کرے گی اور اپنی قوم کو حقوق اور وسائل دلائے گی سابق ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل احمد نون نے کہا کہ وکلاء برادری صوبہ سرائیکستان کیلئے متحد ہوچکی ہے اور ان شااللہ ہم جلد اپنا صوبہ سرائیکستان حاصل کریں گے چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو اور ملتان شہر کے صدر محمد اجمل خان بادوزئی نے کہا کہ ہم بھرپور طریقے سے تنظیم سازی اور یونٹس بنا رہے ہیں اس وقت ملتان شہر کافی تعداد میں یونٹ بنا چکے ہیں جو آج کی تقریب میں شریک ہیں وکلاء ونگ کے صدر احمد شہزاد بلوچ نے کہا کہ ہم وکلاء میں تنظیم سازی پر کام تیزی سے کررہے ہیں اور تمام شہروں میں وکلاء تنظیمیں فعال کریں گے اور صوبہ سرائیکستان کا حصول یعنی بنائیں گے شعراء نے اپنا کلام پیش کیا وینس فارم ہاؤس پر شرکاء کیلئے افطاری کا انتظام بھی کیا گیا