پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ غریب عوام کو تباہ کردے گا: جمعیت علماء اسلام
ملتان: عوامی مسائل سے نابلد حکمرانوں نےمہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرنے کی بجاے رمضان المبارک کے مہینے میں غریب عوام پر پٹرول بم چلادیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ناجائز اضافے سے غریب عوام کی زندگی براہِ راست متاثر ہوگی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری صوبہ پنجاب کے ترجمان مولانا غضنفرعزیز اور زاہد مقصوداحمد قریشی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ 55روپیہ فی لیٹراضافہ پر شدید ردعمل دیتے ہوے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جنگ کے اثرات کو اپنے اخراجات کم کرکے بھی دور کرسکتی تھی۔حکومت اپنے تمام سرکاری افسران کامفت پٹرول کیوں بند نہیں کرتی سارا بوجھ غریب عوام ہی کیوں اٹھاے۔اس اضافے سے ٹرانسپورٹ ،اشیاے ضروریہ اور روزمرہ استعمال کی بیشتر چیزوں کی قیمتیں آسمان پر پہونچ جائیں گی۔حکومت چاہتی تو بہتر حکمتِ عملی کے ساتھ اس بوجھ کو کم کرسکتی تھی حکمرانوں نے عوام پر رمضان المبارک کے مہینے میں یہ معاشی بوجھ ڈال کرجنگ کے بہانے آئ ایم ایف کا مطالبہ پوراکرکےاپنی نااہلی ثابت کردی ہے۔حکومت کو چاہیے اپنی شاہ خرچیوں کو کم کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں ایک جامع معاشی پالیسی ترتیب دے اور غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجاے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے





































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 577
This Month : 5329
This Year : 53165
Total Visit : 158153
Hits Today : 502
Total Hits : 708502
Who's Online : 10




















