پیٹرول اور لیوی ٹیکس میں اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے: پی ٹی آئی رہنما چوہدری خالد جاوید وڑائچ
bbc news urdu نے Saturday، 7 March 2026 کو شائع کیا.
ملتان: ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ سستے داموں خریدے گئے پیٹرول کی قیمت میں 55روپے اور 20روپے لیوی ٹیکس میں اضافہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ انہیں عوام کی غربت اور مسائل کی کوئی فکر نہیں۔پیٹرولیم مصنوعات اور لیوی ٹیکس میں اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔ حکومت رمضان مبارک کے مقدس مہینے عوام پر مہنگائی کی پہاڑ توڑ دیے ہیں انہیں اللہ کے عذاب اور عوام کی بددعاؤں سے بھی خوف نہیں یزید نے بھی اتنا ظلم عوام پر نہیں کیا جتناظلم اس حکومت نے عوام پر کررکھا ہے۔حکومت کی حمایتی جماعتیں بھی خاموش تماشائی بن کر عوام پر مہنگائی کی صورت میں ہونے والے مظالم کا تماشہ دیکھ رہی ہیں ان کی جانب سے برھتی مہنگائی پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 577
This Month : 5329
This Year : 53165
Total Visit : 158153
Hits Today : 513
Total Hits : 708512
Who's Online : 10




















