ملتان :  جمیعت علماءاسلام ملتان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے سے زائد فی لیٹر اضافے پر سراپا احتجاج، عید سے پہلے غریب قوم سے عید کی خوشیاں چھین لی گئیں ،اقتداری طبقہ سے شاہی پروٹوکول اور شاہانہ اخراجات فوری طور پر ختم کر کے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ، جمیعت علماءاسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود ،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،جے یو ائی ملتان ڈویڑن بزنس فورم کے صدر مولانا امجد علی ضیائ ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید ،سٹی امیر قاری محمد یاسین، جنرل سیکریٹری مولانا محمد یوسف مدنی،جاوید اقبال کالرو،مولانا زاہد حبیب،قاری عبد الرو ¿ف،محمد سفیان مغل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بیش بہا اضافے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت 55 روپے فی لیٹر اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت وقت نے ایران امریکہ اور اسرائیل جنگ کا بہانہ بنا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خوفناک حد تک اضافہ کر کےعید سے پہلے غریب قوم سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں جس کی وجہ سے مزید مہنگائی کا سونامی آئے گا ایوانوں میں بیٹھے حکمران بے جا شاہی پروٹوکول اور شاہانہ خرچیاں بند کر کے فوری طور پر غریب قوم کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیں کیونکہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے مڈل کلاس طبقہ عام غریب شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ تجارتی و کاروباری طبقہ بھی انتہائی مشکلات کا شکار ہے بالخصوص زراعت سے وابستہ شعبہ مزید متاثر ہوگا پہلے ہی چھوٹے کاشتکار پٹرولیم مصنوعات،مہنگی کھاد، بیج،سپرے کی وجہ سے پریشان حال ہیں قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین عوام کے حقوق کے لیے شروع دن سے ایوانوں کے اندر اور باہر حقیقی معنوں میں جدوجہد کر رہے ہیں اب بھی قیادت نے سڑکوں پر آنے کی کال دی تو جے یو ائی کے ذمہ داران و کارکنان عوام کے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔