ملتان:  ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن سائوتھ پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سابق سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کو عارضی طورپر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ایجوکیشن سائوتھ پنجاب تعینات کردیا۔ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ اس سے قبل سی ای او ایجوکیشن ملتان، آر پی ایم ملتان ڈویژن، ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرام پیمالاہور، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل جلالپورپیروالا، سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک حیدر آبادکبیروالا، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول لاڑ اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ ایماندار، متحرک اور اپنی پیشہ وارانہ قابلیت ، ذہانت کے حامل آفیسر ہیں۔ ملتان میں ایک سال سے زائد عرصہ میں بطور سی ای او ایجوکیشن ملتان ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ سکولز انرولمنٹ، سکولوں کی بیوٹی فیکشن، شرح خواندگی میں اضافہ اور معیار تعلیم میں بہتری کے لئے انہوں نے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے تعلیمی وژن کے تحت نئی تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا۔ نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محبوب اشرف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمیر نثار، ایجوکیشن آفیسر بہاول قیوم، رانا جاوید مصطفی، اسلم خان قیصرانی، میاں منیر احمد نے انہیں مبارک دی ہے اور گلدستہ بھی پیش کیا۔