ملتان: جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے ناظم اطلاعات علامہ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے جامع مسجد الہالہ میں تیسرے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ بدر حق و باطل کا عظیم معرکہ تھا جس نے ثابت کیا کہ کامیابی اللہ کی نصرت اور حضور ﷺ کی اطاعت سے ملتی ہے، نہ کہ مادی طاقت سے۔ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی علمی و دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپؓ امت کے لیے علم و حکمت کا روشن مینار ہیں۔ انہوں نے امام حسن مجتبیٰؓ کی سیرت کو اتحاد و امن کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کو فرقہ واریت سے نکل کر اتحاد کی ضرورت ہے۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی اور اتحادِ بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔