پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی تاجر اتحاد پاکستان کا حکومت کے خلاف شدید احتجاج
ملتان: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف قومی تاجر اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے کی جبکہ نائب صدر شیخ محمد عمر، ملک الطاف لنگاہ، بابا طارق بھٹی اور رانا خرم سمیت تاجروں کی نے شرکت کی۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مہنگائی کا بم گرائے کے مترادف ہے۔پرانی قیمت پر خریدا گیا پیٹرول اور ڈیزل نئے داموں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔حکمرانواں نے عید کی خوشیوں کا گلا گھونٹ کر عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے ،مہنگائی کے دور میں عوام اس اضافی بوجھ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ حکمران خدا کا خوف کریں، ملک میں پہلے ہی بے روزگاری، غربت اور مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اور لوگ بھوک اور بے بسی کی وجہ سے خودکشیوں تک پر مجبور ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہر بار یہ جواز پیش کیا جاتا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، لیکن جب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوتی ہیں تو پاکستان میں اس کے مطابق کمی کیوں نہیں کی جاتی؟ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی واضح پالیسی نہیں اور وہ صرف پریس کانفرنسوں تک محدود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ، اشیائے خورونوش، سبزیوں، پھلوں، آٹے، چینی، گھی، دالوں، دودھ، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو جائے گا، جس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہو جائے گی۔





































Visit Today : 40
Visit Yesterday : 577
This Month : 5290
This Year : 53126
Total Visit : 158114
Hits Today : 217
Total Hits : 708216
Who's Online : 14




















