لاہور: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد ریلوے نے بھی کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد ، اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد جبکہ مال گاڑیوں کے کرائے میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا گیاہے ، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے ہوگا، کرایوں میں اضافہ پہلے سے کی گئی بکنگ پر نہیں ہوگا۔