سید ضغیم مقبول بخاری کی چوہدری عمر حیات سے ملاقات، صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
ملتان: سیاسی رہنماء پی پی 215 سید ضغیم مقبول بخاری نے چوہدری عمر حیات کو ہائیکورٹ بار ملتان کا صدر منتخب ہونے پر اُن کے چیمبر میں ملاقات کر کے مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے نو منتخب صدر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ہار پہنائے۔سید ضغیم مقبول بخاری نے کہا کہ چوہدری عمر حیات کی کامیابی اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور وکلاء برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ہائیکورٹ بار ملتان وکلاء کے مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گی۔ چوہدری عمر حیات نے مبارکباد اور نیک تمناؤں پر سید ضغیم مقبول بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلاء برادری کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور بار اور بینچ کے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔اس موقع پر محمد علی خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور مدثر سلیم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ بھی موجود تھے جنہوں نے نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 577
This Month : 5329
This Year : 53165
Total Visit : 158153
Hits Today : 511
Total Hits : 708510
Who's Online : 10




















